Monday, December 30, 2024

سفر ناموں کے شوقین قاری متوجہ ہوں۔ ✒📕 گلگت بلتستان میں وادئ استور کا ایک قدیمی اور کلاسیکی طرز اور آریائی تہذیب و تمدن کے نقوش رکھنے والا گاؤں " مئیچہ" کے بارے میں لکھے گئے میرے سفرنامے کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو گیا ہے۔ یہ سفر نامہ 2020ء میں لکھا گیاتھا۔ پہلی اشاعت مارچ,2023 ءکو ممکن ہوئی تھی۔ جبکہ دوسرا ایڈیشن دسمبر 2024 ء کو شائع ہوا ہے۔ ایک قلیل مدت میں اس کا دوسرا ایڈیشن شائع ہونا اس کی کامیابی کی علامت ہے۔ اس گاؤں کو ابتدائی طور پر مئیچ کہاجاتا تھا۔ بعد ازاں مئیچہ اور موجودہ وقت میں "ناصر آباد" کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ بلند و بالا پہاڑوں کے دامن میں موجود اس قدیمی، کلاسیکی اور طلسماتی گاؤں میں داخل ہوتے ہی اس قدیمی عہد میں پہنچنے کا گمان ہوتا ہے۔ میں اس گاؤں میں داخل ہونے کے بعد جن ناقابل فراموش تجربات سے گذرا۔۔۔ اگر آپ بھی کسی نئے تجربے سے گذرنا چاہتے ہیں۔ اس طلسماتی دنیا کے اسرار پانا چاہتے ہیں اور ایک الوہی لذت سے سرشار ہونا چاہتے ہیں تو یہ سفرنامہ آپ کو ایک نئے جہان میں لے جانے کی قدرت رکھتا ہے۔ عبدالسلام ناز








































 

Abdul Salam Naz Travelogue Book "Maeecha مئیچہ" Next Edition